♫musicjinni

4K Kalam - Baray Masroof Ho Tum, Aafia Ko Bhool Bethy, Khuda Naraz Kar Bethy - Yasir Soharwardi

video thumbnail
Baray Masroof Ho Tum
Aafia Ko Bhool Baithe
Khuda Naraz Kar Baithe
Yasir Soharwardi
A Production of Darsequran.com
Subtitles in English & Urdu
بڑے مصروف ہو تم
عافیہ کو بھول بیٹھے
خدا ناراض کر بیٹھے
یاسر سہروردی
Short Clip SC#2005768


خدا ناراض کر بیٹھے
بڑا ہی ظلم کر بیٹھے
غلامی میں کسی طاغوت کی ۔حد سے گزر بیٹھے

خدا نے ساری دنیا کو گھروں میں قید کر ڈالا
بلند پرواز کرتے تھے پروں میں قید کر ڈالا
تمہاری باغی عقلوں کو سروں میں قید کر ڈالا
خدا خود کو سمجھتے تھے خدا سے بے خبر بیٹھے

کیا ہے ظلم جس نے عافیہ پر۔۔۔ظلم ڈھایا ہے
کسی کی بے حسی نے۔۔جیتے جی اسے مار ڈالا ہے
کسی کی مجرمانہ خاموشی۔۔۔اس کاحوالہ ہے
اندھیرے ظلم کے وہ قبر میں اپنی ہیں بھر بیٹھے

کسی کو آسرا دے کر گناہ تم نے کمایا ہے
جو کر کے تم نے وعدہ ایک ماں کا دل دکھایا ہے
بڑا تم نے ۔۔بہن بیٹی کے بچوں کو رلایا ہے
پڑی افتاد ایسی۔۔۔تھام کے تم اپنا سر بیٹھے


کسی طاغوت کی دہلیز پہ جھک سر نہیں سکتا
خدا مارے نہیں جس کو کبھی وہ مر نہیں سکتا
کوئی بھی عافیہ کا۔۔۔بال بیکا کر نہیں سکتا
مقابل صبر کے ظالم، ہیں اپنا پھوڑ سر بیٹھے

بڑے مصروف ہو تم عافیہ کو بھول بیٹھے ہو
جہاں میں کھو گئے روزِ جزا کو بھول بیٹھے ہو
ہمیں تو ایسا لگتا ہے خدا کو بھول بیٹھے ہو
مٹانے ظلم آئے تھے زمیں پر ظلم کر بیٹھے

بہن بچوں کا ماں کا اے خدا دل شاد ہو جائے
مقام غیب سے۔۔۔مظلوم کی امداد ہو جائے
تیری نصرت ہو نازل۔۔۔عافیہ آزاد ہو جائے
تیری چوکھٹ پہ آکر ہم الٰہ تھک ہار کر بیٹھے

نعیم ہو جائے سینوں میں جو غیرت کا ثمر پیدا
دلوں میں قوم کے جو عافیہ کی ہو قدر پیدا
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
گنوا کر گوہر نایاب کو ہیں بے خبر بیٹھے

Lyrics by: Naeem uddin Naeem
Disclaimer DMCA