♫musicjinni

Nazm " Dunya ki mehfilon se ukta gaya hun yarab. ✍️ ALLAMA IQBAL . 🎤 AMJAD ASRI

video thumbnail
السَّــــلاَمُ وَرَحــــمَــــةُ اللّٰهِ وَبَــــرَكَــــاتُــــهُ
•*´¨`*•.¸¸.•*´¨`*•.¸¸.•*´¨`*•.¸¸.•*´¨`*•.¸¸.•
دوســــتــــوں آج کی اِس ویڈیو میں آپ *امجد اثری مدھوبنی* کی آواز میں *علامہ اقبال* کی لکھی ہوئی ایک دردناک نظم *اک آرزو* سماعت فرمائیں گے-
•*´¨`*•.¸¸.•*´¨`*•.¸¸.•*´¨`*•.¸¸.•*´¨`*•.¸¸.•
🎤 *امجد اثری مدھوبنی*

🎛 دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا رب

کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو

شورش سے بھاگتا ہوں دل ڈھونڈتا ہے میرا

ایسا سکوت جس پر تقریر بھی فدا ہو

مرتا ہوں خامشی پر یہ آرزو ہے میری

دامن میں کوہ کے اک چھوٹا سا جھونپڑا ہو

آزاد فکر سے ہوں عزلت میں دن گزاروں

دنیا کے غم کا دل سے کانٹا نکل گیا ہو

لذت سرود کی ہو چڑیوں کے چہچہوں میں

چشمے کی شورشوں میں باجا سا بج رہا ہو

گل کی کلی چٹک کر پیغام دے کسی کا

ساغر ذرا سا گویا مجھ کو جہاں نما ہو

ہو ہاتھ کا سرہانا سبزے کا ہو بچھونا

شرمائے جس سے جلوت خلوت میں وہ ادا ہو

مانوس اس قدر ہو صورت سے میری بلبل

ننھے سے دل میں اس کے کھٹکا نہ کچھ مرا ہو

صف باندھے دونوں جانب بوٹے ہرے ہرے ہوں

ندی کا صاف پانی تصویر لے رہا ہو

ہو دل فریب ایسا کوہسار کا نظارہ

پانی بھی موج بن کر اٹھ اٹھ کے دیکھتا ہو

آغوش میں زمیں کی سویا ہوا ہو سبزہ

پھر پھر کے جھاڑیوں میں پانی چمک رہا ہو

پانی کو چھو رہی ہو جھک جھک کے گل کی ٹہنی

جیسے حسین کوئی آئینہ دیکھتا ہو

مہندی لگائے سورج جب شام کی دلہن کو

سرخی لیے سنہری ہر پھول کی قبا ہو

راتوں کو چلنے والے رہ جائیں تھک کے جس دم

امید ان کی میرا ٹوٹا ہوا دیا ہو

بجلی چمک کے ان کو کٹیا مری دکھا دے

جب آسماں پہ ہر سو بادل گھرا ہوا ہو

پچھلے پہر کی کوئل وہ صبح کی موذن

میں اس کا ہم نوا ہوں وہ میری ہم نوا ہو

کانوں پہ ہو نہ میرے دیر و حرم کا احساں

روزن ہی جھونپڑی کا مجھ کو سحر نما ہو

پھولوں کو آئے جس دم شبنم وضو کرانے

رونا مرا وضو ہو نالہ مری دعا ہو

اس خامشی میں جائیں اتنے بلند نالے

تاروں کے قافلے کو میری صدا درا ہو

ہر دردمند دل کو رونا مرا رلا دے

بے ہوش جو پڑے ہیں شاید انہیں جگا دے

🖋 علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ
🎥 * اس طرح کی محنتیں اور کوشیشیں اگر آپ کو اچھی لگتی ہے تو پھر تاخیر نہ کریں فوراً ہمارے چینل اسلامک پبلک سینٹر کو سبسکرائب کریں لائک اور کمینٹ کرنا نہ بھولیں شکریہ

FabLab Glitter Tattoos, Hairlights and Nail Art kits! Be Creative, Be You, Be FabLab! ✨

How To Give a Cat a Pill | Chewtorials

Oreo Surprise | Cooking With Lynja Ep.9

🇩🇪 ALF auf deutsch LIVE❗️ALF German 🇩🇪

All About Van Cleef & Arpels' Alhambra: Rebag's Jewelry 101 Guide

Helping small businesses find a way

31 Most Googled Facts Ever

OANDA FX Data Services | Protect Your Company's Bottom Line With Our API

Scientists May Have Turned Back the Arrow of Time

12 Coolest Gadgets That Are Worth Seeing

5 Meal Prep Recipes For Weight Loss In 2019 - Healthy New Year's Resolutions

Tom&Jerry 🥰sangeethkumar #shorts #tomandjerry

Better Saffron Than Sorry

Mortal Kombat 1 – Official Homelander First Look

Is Clone Riggy FINALLY BROKEN?

Just A Second 😅 (Animation Meme) #shorts

when you’re the only one ¡mmune during a p@ndemic #shorts #comedy #funny

How to Start a Dragon Academy

Why Public Toilet Seats Are Shaped Like a U

Top 10 Most Anticipated Romance Movies of 2020

The new Tacoma TRD PRO is compromised but COOL. 😎

Put An Egg In Your Garden And See What Will Grow

Why Your Phone Needs This Tiny Dot + Other Things You Don't Know the Purpose Of

The Prince of Surabaya

Guess The Imposter CHALLENGE (WNBA EDITION) PART 1 🔥

8-Minute Home Workout to Get Rid of Hip Dips

10+ Tips to Learn Things Faster Than the Average Person

NHL Game 1 Highlights | Hurricanes vs. Rangers - May 5, 2024

Funny hats

Best Vacuum? $60 vs $500 Dyson? Let’s Find Out!

Disclaimer DMCA