♫musicjinni

Juda Na Hona | Episode 1 | TV One Drama

video thumbnail
Juda Na Hona Episode 1 TV One Drama

Subscribe to stay updated with new uploads.
https://goo.gl/Zx6e61

Cast : Shahroz Sabzwari , Mansha Pasha, Firdous Jamal, Tara Mehmood, Humera Bano, Maryam Noor

#JudaNaHona

Synopsis

Samaha often rebels against the conservative atmosphere created by her religious father in the house. Later she meets Sudais, a student who comes from a modern, liberal home and they fall in love.

Both families oppose this match because of the difference in their backgrounds. Samaha is thrown out of the house by her father but Sudais’s family does not accept her either.

Now begins a cycle of struggle, rejection, hardships and tears.

If Sudais marries Samaha how will he support her?

Will the families ever forgive them?

Will Samaha’s father accept responsibility for this tragedy?


Watch Complete Episodes of #TVOne All Dramas and Serials:
https://www.tvonepk.tv/

#TvOnePK Subscribe to TV One Global for unlimited entertainment http://YouTube.com/TvOnePK

Like us on Facebook
https://www.facebook.com/TvOnePK

Follow us on
https://www.twitter.com/TvOnePK
http://www.Instagram.com/TvOnePK


#ManshaPasha
#ShehrozSabzwari
#AlyKhan
#Firdousjamal
#SoniaNazeer
#MaryamNoor
#Actors
#Pakistanidramas

ڈرامہ سیریل جدا نہ ہونا کی پہلی قسط نشر، عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی

ٹی وی ون کا ہمیشہ سے خاصہ رہا ہے کہ وہ اپنےکروڑوں ناظرین کو بہترین انٹرٹینمنٹ مہیاکرتا ہے۔ ڈرامہ سیریل نولکھا اور رورہاہے دل کے شاندار اختتام کے بعد ٹی وی ون نے ایک نیا سیریل جدا نہ ہونا پیش کیا۔ ڈرامہ سیریل جدا نہ ہونا ڈرامہ سیریل جدا نہ ہوناکی پہلی قسط نے نشر ہوتے ہی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

ڈرامہ کے آغاز میں عبد المنان کی صاحبزادی سماہا اپنے والد سے ایسی دیدہ دلیری سے بات کرتی ہے کہ اس کے والد اس کے اس رویے سے سخت نالاں نظر آتے ہیں۔ سماہا کی بہن سجل اسے سمجھاتی ہے کہ تم ایسا رویہ مت رکھا کرو ابوکے ساتھ مگر سماہا کو ایسے لگتا ہے کہ جیسے اس کے والد نے اسے قید میں رکھا ہوا ، جو زمانے سے چھپا کر اپنی بیٹیوں کو کسی بھی غلط سمت جانے سے روکتے ہیں۔

اگلے روز سماہا اور اس کی بہن سجل کو یونیورسٹی سے لوٹنے میں کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑتاہے، اور اس کی وجہ بنتی بس کا نہ ملنا ہوتاہے۔ عبدالمنان صاحب اسی لمحے گھر میں پہنچ جاتے ہیں اور بچیوں کا نا پاکر اپنی روزجہ سے وجہ پوچھتے ہیں تو وہ یہ بہانہ کر دیتی ہیں کہ بچیاں سو رہی ہیں۔ سماہا کی ماں ان کے باپ سے چھپ کر انہیں فون کرتی ہے اور پچھلے دروازے سے گھر میں داخل ہونے کا کہتی ہے اور یہ بات عبدالمنان سن لیتے ہیں۔ جس کے بعد گھر میں طوفان برپا ہوجاتا ہے۔

عبدالمنان کا ایک قریبی ساتھی اس کو ایک رشتے کے بارے میں بتاتا ہے جسے وہ سنتے ہی قبول کر لیتا ہے ، اور ساتھ ہی اپنے گھر آنے کی دعوت بھی دے ڈالتاہے۔ سماہا کی ماں اسے بتاتی ہے کہ اس کو دیکھنے والے آرہے ہیں ، یہ سنتے ہی سماہا میں جیسے بجلی دوڑ جاتی ہے اور وہ اپنی ماں پر چڑھ دوڑتی ہے کہ میں ایسے ہی کسی کے ساتھ شادی نہیں کروں گی۔ اگلے روز سماہا کی نظر سدیس پر پڑتی ہے اور وہ اسے دیکھتے ہی پسند کر بیٹھتی ہے۔

کیا سماہا کی آنکھوں کے خواب پورے ہو پائیں گے؟ سماہا اپنے والد کی سختی سے تنگ آکر کوئی قدم اٹھائے گی؟ جاننے کے لیے دیکھیں ڈرامہ سیریل جدا نہ ہونا ، ہر پیر کی رات 8:00 بجے صرف ٹی وی ون پر۔
Disclaimer DMCA