Meezan Senior Citizen Account | Riba se Pak Halal Munafah #seniorcitizen #meezanbank |
|
complete detail of senior citizen account of meezan bank ltd.
#profitrates #meezanbank #seniorcitizensavingscheme میزان سینئر سٹیزن اکاؤنٹ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہریوں، بیواؤں اور معذور افراد کو ڈپازٹس پر زیادہ حلال اور شرعی منافع کی پیشکش کرتا ہے۔ اکاؤنٹ ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنی بچت، پنشن کی آمدنی اور ریٹائرمنٹ کے فوائدپر زیادہ منافع حا صل کرنا چاہتے ہیں۔ اسے مضاربہ کے اصول کے تحت کھولا جا سکتا ہے جس سے کھاتہ داروں کو اپنے پیسوں تک آسانی سے رسائی حاصل ہو گی۔ اکاؤنٹ صرف پاکستانی روپے میں پیش کیا جاتا ہے میزان سینئر سٹیزن اکاؤنٹ مضاربہ کے اصول پر مبنی ہے۔ مضاربہ ایک شراکت داری ہے جس میں ایک پارٹنر فنڈ فراہم کرتا ہے اور دوسرا پارٹنر فنڈز سےکاروبار کرتا ہے۔ اور منافع دونوں شراکت داروں کے درمیان تقسیم ہوتا ہے۔ میزان سینئر سٹیزن اکاؤنٹ کی صورت میں ڈپازٹر بینک کو رقم فراہم کرتا ہے اور بینک اس کی سرمایہ کاری کرتا ہے اور منافع بینک اور ڈپازٹر میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ میزان سینئر سٹیزن اکاؤنٹ میں منافع کی تقسیم برابر ہے 50 فیصد بینک کا حصہ اور 50 فیصد کسٹمر کا حصہ۔ اہلیت کا معیار درج ذیل معیار کے مطابق: ساٹھ سال اور اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری میزان سینئر سٹیزن اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں بیوائیں اور معذور افراد کے لیے عمر کی حد نہیں ہے کم از کم بیلنس کی ضرورت نہیں۔ انٹرنیٹ بینکنگ کے استعمال پر کوئی چارجز نہیں۔ چیک بک کے اجراء پر کوئی چارجز نہیں۔ اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کے اجراء پر کوئی چارجز نہیں۔ مفت پے آرڈرز ڈیبٹ کارڈ کا مفت اجراء* منافع کی ادائیگی اکاؤنٹ میں ماہانہ بنیادوں پر کی جاتی ہے میزان سینئر سٹیزن اکاؤنٹ کے منافع کی شرح 15 فیصد سالانہ ہے۔ اگر آپ اس اکاؤنٹ میں 1000000 جمع کرتے ہیں تو آپ کو 12500 روپے ماہانہ منافع ملے گا۔ اگر آپ فائلر ہیں تو آپ کا بعد از ٹیکس منافع 10625 ہوگا اور نان فائلر کی صورت میں آپ کا ماہانہ منافع 8750 روپے ہوگا۔ |