♫musicjinni

Rozay Pe Mustafa K Udasi (Lyrics) || Ali Jee & Shanawar Raza

video thumbnail
Noha: Rozay Pe Mustafa K Udasi Chai Hai
Noha Khawan: Ali Jee and Shanawar Raza [Safeer-e-Aza]

روضے پہ مصطفیٰٰﷺ کے اُداسی سی چھائی ہے
کنبے کو کھو کہ زینبِؑ ناشاد آئی ہے
رو کر پکاری ناناﷺ کے فریاد لائی ہوں
میں چھوڑ کر حسینؑ کو جنگل میں آئی ہوں

ناناﷺ ہمارے گھر کا سب اسباب لُٹ گیا
ناناﷺ ہمارے سر پہ نہ باقی رہی ردا
ناناﷺ ہزار طرح جفا کی لعینوں نے
خیمے میں ہائے آگ لگا دی لعینوں نے
روضے ۔۔۔۔۔

ناناﷺ عجیب سانحے ہم پر گُزر گئے
رنج و الم نے گھیر لیا ہم جدھر گئے
ناناﷺ خدا کے گھر میں نہ ہم کو اماں ملی
بھائیؑ نے شہر چھوڑ کے جنگل کی راہ لی
روضے ۔۔۔۔۔

ناناﷺ شہید ہو گئے بھائیؑ کے جانثار
اک اک کر کے مر گئے اصحابِ ذی وقار
ناناﷺ بلا کے بن میں قیامت کا رن پڑا
بھائی سے بھائی باپ سے بیٹا بچھڑ گیا
روضے ۔۔۔۔۔

ناناﷺ تمہاری شکل کا فرزند اک جو تھا
کھا کر سناں جگر پہ وہ مہرو بھی چل بسا
ناناﷺ شقی کے تیر سے اصغرؑ ہوئے شہید
ایسا ہوا نہ ہو گا جہاں میں ستم شدید
روضے ۔۔۔۔۔

ناناﷺ زمینِ کرب و بلا لال ہو گئی
قاسمؑ کی لاش گھوڑوں سے پامال ہو گئی
ناناﷺ کٹا کے شانوں کو عباسؑ مر گئے
غربت میں بھائیؑ جان کو بے آس کر گئے
روضے ۔۔۔۔۔

ؑناناﷺ ہوئیں اسیر تمہاری نواسیاں
کون و مکاں میں چھا گئی غم کی اُداسیاں
ناناﷺ حرم حسینؑ کے بازار میں گئے
ہمؑ سر برہنہ کوفے کے ازار میں گئے
روضے ۔۔۔۔۔

ناناﷺ تمہاری آلؑ گئی لُٹ کے شام میں
پہنچیں علیؑ کی بیٹیاںؑ دربارِ عام میں
ناناﷺ اسیر صاحبِ تطہیر ہو گئے
ہم لوگ شہرِ شام میں تشیر ہو گئے
روضے ۔۔۔۔۔

ناناﷺ اسیر باراں تھے اور ایک تھی رسن
باندھے گئے تھے مثلِ گنہگارِ خستہ تن
ناناﷺ ہم اپنے حال پہ روتے تھے حال زار
ناناﷺ ہمارے حال پہ ہنستے تھے بدشُعار
روضے ۔۔۔۔۔

اک اک نام پوچھتا تھا بانیئے ستم
ناناﷺ بتاتا جاتا تھا شمرِ جفا ستم
یہ زینبِؑ حزیں ہے وہ کلثومِؑ دلفگار
اُنگلی اُٹھا اُٹھا کے دیکھاتا تھا نابِ کار
روضے ۔۔۔۔۔

ناناﷺ عجیب حال تھا ہمارااُس گھڑی
اک بی بیؑ پیچھے دوسری بی بیؑ کے چھُپتی تھی
اُس وقت تھر تھری سی میرے تن میں پڑ گئی
صد ہیف ہے زمین میں زینب نہ گڑ گئی
روضے ۔۔۔۔۔

اتنے میںایک شامی نے ناناﷺغضب کیا
سیدانی کو کنیزی میں نا ناﷺطلب کیا
ہوتی تھیں لاکھ ذلتیں ہم دیکھتے رہے
ہنس ہنس کے تازیانِ ستم جھیلتے رہے
روضے ۔۔۔۔۔

ناناﷺتباہ ہو کے ہم آئے ہیں شام سے
اک داغِ نو سکینہ کا لائے ہیں شام سے
اب تک ہیںنیل رسی کے شانوں کو دیکھ لو
نانا ہمارے تن پہ نشانوں کو دیکھ لو
روضے ۔۔۔۔۔

زینب جو رو کے کرتی تھی قبرِ نبی پہ بین
تھرا رہا تھا روضہِ سُلطانِ مشرقین
بس ختم کر نثار یہ غمناک داستاں
روئے ہیں اس عالم مین زمیںاور آسماں
روضے

#rozaypemustafakudasi #rozaypemustafakudasialijee #alijeerozaypemustafakudasi #alijee #alishanawar #nadeemsarwar #razazaidi #rozaypemustafakudasilyrics #alijeerozaypemustafakudasilyrics #nohacaption

Rozay Pe Mustafa K Udasi (Lyrics) || Ali Jee & Shanawar Raza

Rozay Pe Mustafa K Udasi Noha Status | Ali Jee Noha | Shahadat imam Hasan Status | #viral #karbala

Disclaimer DMCA