Ya Khuda Mere Khuda | Ya Ilahi Manajat | Allama Hafiz Bilal Qadri | Kalam e Alahazrat | 2019 |
|
Ya Khuda Mere Khuda | Ya Ilahi Manajat | Allama Hafiz Bilal Qadri | Kalam e Alahazrat | 2019
Mehfil e Naat At Farrah Banquet FB Area Karachi On 12-12-2018 Audio : http://www.mediafire.com/file/iygtokcb5j12ejr/Ya_Khuda.mp3/file http://www.mediafire.com/file/8ckpcoywtlkc4cu/Ya_Khuda_Mere-B.mp3/file Voice By Hazrat Allama Hafiz Bilal Qadri Sahab (Noor Masjid Wale) (Khateeb : Ismail Geega Masjid Jamshed Road, Bukhari Masjid Kharadar & Shahi Masjid Nazimabad No.2 Karachi Pakistan Enjoy & Stay Connected With Us #HafizBilalQadri #HBQ #YaKhudaMereKhuda #Manajaat #Naat #YaIlahi یا الٰہی! ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو جب پڑے مشکل شہِ مشکل کشا کا ساتھ ہو یا الٰہی! بھول جاؤں نزع کی تکلیف کو شادیِ دیدارِ حُسنِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو یا الٰہی! گورِ تیرہ کی جب آئے سخت رات اُن کے پیارے منھ کی صبحِ جاں فزا کا ساتھ ہو یا الٰہی! جب پڑے محشر میں شورِ دار و گیر امن دینے والے پیارے پیشوا کا ساتھ ہو یا الٰہی! جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے صاحبِ کوثر شہِ جود و عطا کا ساتھ ہو یا الٰہی! سرد مہری پر ہو جب خورشیدِ حشر سیّدِ بے سایہ کے ظِلِّ لِوا کا ساتھ ہو یا الٰہی! گرمیِ محشر سے جب بھڑکیں بدن دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو یا الٰہی! نامۂ اعمال جب کھلنے لگیں عیب پوشِ خلق، ستّارِ خطا کا ساتھ ہو یا الٰہی! جب بہیں آنکھیں حسابِ جرم میں اُن تبسّم ریز ہونٹوں کی دُعا کا ساتھ ہو یا الٰہی! جب حسابِ خندۂ بے جا رُلائے چشمِ گریانِ شفیعِ مُرتجٰی کا ساتھ ہو یا الٰہی! رنگ لائیں جب مِری بے باکیاں اُن کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو یا الٰہی! جب چلوں تاریک راہِ پل صراط آفتابِ ہاشمی نور الہُدیٰ کا ساتھ ہو یا الٰہی! جب سرِ شمشیر پر چلنا پڑے رَبِّ سَلِّمْ کہنے والے غم زُدا کا ساتھ ہو یا الٰہی! جو دعائے نیک میں تجھ سے کروں قدسیوں کے لب سے آمیں رَبَّنَا کا ساتھ ہو یا الٰہی! جب رؔضا خوابِ گراں سے سر اٹھائے دولتِ بیدار عشقِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو |